ترسیلات زر 10 ماہ میں 31 فیصد اضافے کیساتھ 31.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر

Jun 10, 2025 | 18:55:PM
ترسیلات زر 10 ماہ میں 31 فیصد اضافے کیساتھ 31.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترسیلات زر  موجودہ  مالی سال کے 10 ماہ میں 31 فیصد اضافے کے ساتھ 31.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اتقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک ترسیلات کا حجم 37 سے 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا،سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں دو ارب ڈالر کا اضافہ ہو چکاہے ،موجودہ سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔انہوں نےمزید کہا کہ اقتصادی بہتری کیلئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے،عوام نے بھی متعدد قربیانیاں دیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی منی بجٹ نہیں آیا ، نہ ہی  کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب