وفاقی حکومت نے 40 ہزار اسامیاں ختم کردیں

Jun 10, 2025 | 18:26:PM
وفاقی حکومت نے 40 ہزار اسامیاں ختم کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری محکموں میں 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اپنی بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تک کابینہ نے 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دے دی ہے۔ ان وزارتوں کو یا تو دوسری وزارتوں میں ضم کیا جائے گا یا ان میں رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ اب تک 45 کمپنیوں اور اداروں کو پرائیویٹائز یا ان میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ان وزارتوں اور محکموں میں موجود 40 ہزار خالی اسامیوں کو ختم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی