تعلیم پر صرف 0.8 فیصد خرچ کیا گیا،سکولوں میں داخلے کی شرح میں بڑی کمی

Jun 10, 2025 | 12:01:PM
تعلیم پر صرف 0.8 فیصد خرچ کیا گیا،سکولوں میں داخلے کی شرح میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24 نیوز )پاکستان میں شرح خواندگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔اقتصادی سروے میں تشویشناک صورتحال سامنے آگئی۔

 اقتصادی سروے کے مطابق سکول میں بچوں کے داخلے کم ہوگئے   سکولوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ پورے ملک میں صرف 60 فیصد لوگ پڑھے لکھے ہیں۔

اقتصادی سروے میں تشویشناک صورتحال سامنے آگئی ۔ تعلیم پر جی ڈی پی کا صرف صفر اعشاریہ 8 فیصد خرچ کیا گیا ۔ 3 سے 5سال کے بچوں کے سکولوں میں داخلے کی شرح میں تین اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی ۔ 2023 میں ایک کروڑ 70 لاکھ 77 ہزار بچوں نے اسکول میں داخلہ لیا لیکن 2024 میں یہ تعداد گھٹ کر ایک کروڑ 16 لاکھ رہ گئی ۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کون سی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں؟جانیے

 پورے پاکستان میں صرف 60.6 فیصد لوگ پڑھے لکھے ہیں جن میں مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد اور خواتین کی 52 اعشاریہ 8 فیصد ہے ۔ ملک بھر میں 23 فیصد اسکولوں میں بجلی کی سہولت ہی نہیں ۔

بجلی کے حوالے سے بلوچستان کے سکولوں کی حالت انتہائی ابتر ہے ۔ مجموعی طور پر 24 فیصد سکولوں میں پینے کا صاف پانی نہیں ۔ اقتصادی سروے کے مطابق وفاقی اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر جبکہ سندھ کےسکولوں میں سہولیات کی کمی نمایاں ہے۔