عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناسستا؛فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی کے ساتھ 4100 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے کیاہوگیاہے۔
دس گرام سونا 1200 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار744روپے پر پرآگیاہے۔
فی تولہ چاندی 11 روپے اضافے سے 6432 روپے کی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ، ایران کشیدگی کے باوجود تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہو کر433836 روپے کا ہوگیاتھاجبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے بڑھ کر 371944 روپے ہو گئی تھی،تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6421 روپےپربرقرار رہی تھی۔