ہانیہ عامرکاصدقہ کیوں دیاتھا؟سینئراداکارراجوجمیل کااہم انکشاف

Jul 10, 2026 | 11:25:AM
 ہانیہ عامرکاصدقہ کیوں دیاتھا؟سینئراداکارراجوجمیل کااہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار راجو جمیل نے خوبرواداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
نامور مصنف اورنغمہ نگارجمیل الدین عالی کے صاحبزادے اورسینئراداکارراجو جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
راجوجمیل نے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ڈرامہ سیریل’’انا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میں ہانیہ عامر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا، وہ کمال کی اداکارہ ہیں، ہانیہ عامر نے اس ڈرامے کے ایک بہت مشکل اور طویل دورانیے کے منظر کی شوٹنگ صرف ون ٹیک میں مکمل کروائی تھی۔
راجوجمیل نے بتایا کہ جب ہانیہ عامر نے اس مشکل منظر کی شوٹنگ ون ٹیک میں مکمل کروا دی تو میں اٹھا، اپنی جیب سے 1 ہزار روپے کا نوٹ نکالا اور اداکارہ کے سر پر سے وار کر ان کا صدقہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:احسن خان کے والدکاانتقال؛ دل کو چھو لینے والا پیغام شیئرکردیا
راجو جمیل نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر نے شاندار اداکاری سے اس وقت سیٹ پر ہم سب کو حیران کر دیا تھا اور ایک سینئر اداکار کا کام ہے کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کرے جو اچھا کام کر رہے ہیں۔