ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ 

Jul 10, 2025 | 21:16:PM
ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔

 وزارت مذہبی امور  کے مطابق  ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے،اب تک 585 کمپنیوں نے مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور نئی کمپنیوں کو 10 اگست 2025 تک درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،رجسٹریشن کیلئے گروپ یا کمپنی کا مالی طور پر شفاف اور بلیک لسٹ سے پاک اور تجربہ کار ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نجف، کربلا، مشہد، قم، کاظمین اور دمشق جانے والے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے  ملاقات،شیخہ اسماء الثانی پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر