وویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کیلئے وینیوز کا اعلان 

Jul 10, 2025 | 19:45:PM
وویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کیلئے وینیوز کا اعلان 
کیپشن: وویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے وویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026 کے وارم اپ میچزکیلئے وینیوز کا اعلان کر دیا۔ 

وارم اپ میچز کے وینیوز میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، ڈربی کاؤنٹی گراؤنڈ اور لوبورو یونیورسٹی شامل ہیں۔ یہ تینوں وینیوز ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کی میزبانی کریں گے۔ 

وارم اپ میچز ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل 12 جون 2026 کو شروع ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل یہ وینیوز مقامی شائقین کو عالمی معیار کی خواتین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گے۔

وارم اپ میچز میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔  ان میچز کا مکمل شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر، ٹوکن ٹیکس میں بڑی رعایت کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر سات وینیوز پر 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ 

دیگر وینیوز میں اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر، ہیڈنگلے لیڈز، دی ہیمپشائر باؤل ساؤتھمپٹن، اور برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 انگلینڈ اور ویلز میں 12 جون سے 5 جولائی تک منعقد ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔

اس 24 روزہ ایونٹ میں 33 میچز کھیلے جائیں گے جو سات اعلیٰ معیار کے وینیوز پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!فائرنگ سےبڑی سیاسی جماعت کے رہنما شہید