آزادی مارچ کیس:عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصرکوبری کردیا 

Jul 10, 2025 | 12:40:PM
 آزادی مارچ کیس:عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصرکوبری کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے  سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جبکہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی اس مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔