پنجاب میں سہیل آفریدی کے پروٹوکول کا بندوبست کیا گیا تھا؛رانا احسان افضل

Jan 10, 2026 | 21:23:PM
پنجاب میں سہیل آفریدی کے پروٹوکول کا بندوبست کیا گیا تھا؛رانا احسان افضل
کیپشن: پروگرام ’’نسیم زہرا @پاکستان‘‘
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ  پنجاب میں سہیل آفریدی کے پروٹوکول کا بندوبست کیا گیا تھا مگر انہوں نے 35 بندوں کی لسٹ دی تھی لیکن 100 لوگ پنجاب اسمبلی آئے جس وجہ سے حالات بگڑے۔

24نیوز کےپروگرام ’’نسیم زہرا @پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 970ملاقاتیں ہوئی ہیں، وفاق نے تو کراچی باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی  اب یہ دیکھا جائے گا کہ وہ وہاں کس طرح کی گفتگو کرتے ہیں۔
پرورگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے سیاسی درجہ حرارت نیچے  لایا، چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ نے سہیل آفریدی کو ملاقات کی بھی آفر کی تھی۔
سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی  نے کہا کہ  پنجاب حکومت سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کو بہتر طریقہ سے ہینڈل کر سکتے تھے، سہیل آفریدی  نے کراچی جانے سے پہلے  وہ تقریر نہیں کی جو پنجاب جانے سے پہلے کی ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے  ہوئے صحافی  جون حسین نے کہا کہ ایران میں مظاہرین نے بس، گاڑیوں ، بینک اور سرکاری امارتوں کو جلایا ہے  ، دن  میں پرتشد مظاہرے کم جبکہ رات میں ذیادہ ہوتے ہیں  ، ایرانی پولیس نے کہا ہے کہ اب ہم ان لوگوں کو پکٹریں  گے جو   قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔
پروگرام میں گفتگو کرتے  ہوئے  پروفیسر عدیل ملک  نے کہا کہاٹرمپ نے آنے کے بعد جو پابندیاں ایران پر لگائی ہیں اس نے ایران کیاکانومی پر مزید پریشر ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سندھ میں سکولوں کےاوقات کار تبدیل