شمالی وزیرستان، فائرنگ کے واقعہ میں آزادامیدوار ساتھیوں سمیت قتل

Jan 10, 2024 | 19:25:PM
شمالی وزیرستان، فائرنگ کے واقعہ میں آزادامیدوار ساتھیوں سمیت قتل
کیپشن: کرائم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں فائرنگ کرکے آزادامیدوار ملک کلیم اللہ کو ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل میرانشاہ کے گاؤں تپی میں پیش آیا،ملک کلیم اللہ  نے پی کے 104 کیلئے کاغذات جمع کرا رکھے تھے،فائرنگ کے واقعہ میں ملک کلیم اللہ اور ساتھیوں کو نشانہ بنایاگیا،پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد میں ملک کلیم اللہ، مسرور اور محمد سخی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹراور این اے 258 سے اہم لیگی امیدوار  پر قاتلانہ حملہ