سابق سینیٹر اور این اے 258 سے اہم لیگی امیدوار اسلم بلیدی پر فائرنگ، حالت تشویشناک

Jan 10, 2024 | 18:39:PM
سابق سینیٹر اور این اے 258 سے اہم لیگی امیدوار اسلم بلیدی پر فائرنگ، حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) الیکشن کے دن قریب آتے ہی ایک اور  سیاسی رہنما پر قاتلانہ حملہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سے متعلق اہم خبر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے امیدوار اسلم بلیدی  پر  نامعلو م افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، لیگی رہنما کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی رہنما کو 6 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما تربت کے میر عیسیٰ  قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ 

اسلم بلیدی   کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا تشویشناک حالت کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ اسلم بلیدی بلوچستان کے سابق وزیر زراعت بھی رہے  ہیں اور وہ سابق سینیٹر بھی تھے ۔

یہ بھی پڑھیں :