تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اے این پی کی اہم وکٹ گرا دی

Jan 10, 2023 | 00:50:AM
تحریک انصاف، خیبرپختونخوا، اے این پی ، اہم وکٹ گرا دی،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اے این پی کی اہم وکٹ گرا دی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام قادر بیٹنی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،غلام قادر بیٹنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
غلام قادر بیٹنی اس سے قبل بھی رکن خیبرپختونخوا سمبلی رہ چکے ہیں جبکہ جنرل الیکشن 2018 میں پی کے 94 ٹانک سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈانی صدر کا دوران پریڈپتلون میں پیشاب خطا، ویڈیو شیئر کرنیوالے 6 صحافی گرفتار