سوڈانی صدر کا دوران پریڈپتلون میں پیشاب خطا، ویڈیو شیئر کرنیوالے 6 صحافی گرفتار

Jan 09, 2023 | 22:19:PM
جنوبی سوڈان، صدر کی پتلون، پیشاب خط، ویڈیو شیئر،
کیپشن: جنوبی سوڈان کے صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی سوڈان کے صدرکی پتلوں میں پیشاب خطا ہونے کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے6صحافیوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں قائم میڈیا واچ ڈاگ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے)کے مطابق سرکاری تقریب کے دوران جنوبی سوڈان کے صدرکی پتلوں میں پیشاب خطا ہونے کی ویڈیوز بنانے اور یوٹیوب پر شیئر کرنے پر حکام نے 6 صحافیوں کر گرفتار کر لیا۔صحافتی تنظیموں نے حکام کے مبینہ طور پر صدر سلوا کِیر کے کپڑوں میں پیشاب خطا ہوتے ہوئے دکھانے پر گرفتار کیے گئے 6 صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی جے نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی سوڈان کے سرکاری ریڈیو (ساوتھ سوڈان براڈکاسٹنگ کارپوریشن)کے عملے کو منگل کو نیشنل سکیورٹی سروس کے ایجنٹوں نے گرفتار کیا تھا۔سی پی جے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ زیر حراست صحافی دسمبر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کے حوالے سے تاحال زیر تفتیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ نے نیا ریکارڈ بنادیا