نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ نے نیا ریکارڈ بنادیا

Jan 09, 2023 | 21:34:PM
نیوزی لینڈ, نسیم شاہ, 15وکٹیں, پہلے بائولر,
کیپشن: نسیم شاہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ 4 ون ڈے کھیل کر 15 وکٹیں لینے والے پہلے باﺅلر بن گئے۔
فاسٹ بالر نسیم شاہ نے پیر کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر کے پہلے چار ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور کا 4 میچز میں 14 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نسیم شاہ نے 16 اگست 2022 کو نیدرلینڈز کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، وہ اب تک چار ون ڈے میچز میں 15 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر سارہ نے خودکشی کی یا قتل کیاگیا؟ابتدائی تفتیش نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا