ڈاکٹر سارہ نے خودکشی کی یا قتل کیاگیا؟ابتدائی تفتیش نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

Jan 09, 2023 | 21:08:PM
ڈاکٹر سارہ ملک، مبینہ قتل کیس، کراچی پولیس، چکرا گئی،
کیپشن: ریسکیو اہلکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس)ڈاکٹر سارہ ملک مبینہ قتل کیس میں کراچی پولیس بھی چکرا گئی ،کراچی کے سمندر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کا کیس الجھتا ہی جارہا ہے،آخر لڑکی نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا،ابتدائی تفتیش نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق چھ جنوری کو تین بجکر پندرہ منٹ پر کالر جمال نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک لڑکی نے سمندر میں چھلانگ لگا دی ،کالر کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو سارہ ملک کے جوتے شناختی کارڈ کنارے سے ملے، آٹھ جنوری کو صبح سات بجے کے قریب ملی لاش ملنے کے بعد سارہ ملک کی باڈی کا معائنہ کیا گیا۔
ڈاکٹرز اور پولیس کی ٹیم کی ابتدائی تحقیق کے مطابق ڈیڈباڈی پانچ چھ گھنٹے پرانی لگ رہی تھی ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زاہدہ پروین کا کہنا تھا کہ اڑتالیس گھنٹے سمندر میں ڈوبی ہوئی ڈیڈباڈی کی ایسی حالت نہیں ہوتی ،سارہ ملک کے بال ڈرائی تھے بالوں کا جوڑا بھی بندھا ہوا تھا اور بالوں کے جوڑے میں پین بھی لگا ہوا تھا۔

 میڈیکل ٹیم نے باڈی کے اجزا کے سیمپل لے لئے ہیں، سارہ ملک دو سال سے جانوروں کے کلینک پر کام کر رہی تھی پہلے رسیپشنسٹ۔بعد میں۔پھر ایڈمن انچارج بنی۔ 
سارہ ملک مبینہ قتل کیس میں اب تک دو گواہوں کے بیانات لے لئے گئے ،دیگر سٹاف کے بیانات لئے جا رہے ہیں ،سارہ ملک کی کولیگ سٹاف لڑکی کا بیان لیا گیا ہے، بیانات اور شواہد سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ سارہ ملک کیساتھ ڈاکٹر شان سلیم کے تعلقات تھے، وقوعہ والے دن ڈاکٹر شان سلیم کیساتھ کلینک میں کام کرنے والی دوسری لڑکی بسمہ کو سارہ نے ساتھ دیکھا ،بسمہ کو ساتھ دیکھ کر سارہ ملک روتے ہوئے آفس کولیگ لڑکی پاس آئی اور اسے بتایا کہ ڈاکٹر سلیم شان اور بسمہ میرے ساتھ اچھا نہیں کر رہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر شان سلیم اس سے پہلے بھی متعدد لڑکیوں کو بلیک میل کر چکا ہے سارہ ملک کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں ڈاکٹر شان سلیم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ڈاکٹر شان سلیم کا ڈی این اے کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گا کہ لڑکی کی موت کیسی ہوئی،کالر جمال کے بیان کی روشنی میں بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ کہیں اس کا تعلق ڈاکٹر شان سلیم سے تو نہیں جبکہ مقدمے میں نامزد بسمہ فرار ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدھ سے جمعہ کے دوران بارش اور برفباری کی پیش گوئی