وہاب ریاض نے چنے بھوننے والی ریڑھی لگا لی، گاہکوں کی قطاریں۔ ویڈیو وائرل 

Jan 10, 2022 | 22:22:PM
قومی فاسٹ بائولر، وہاب ریاض،ریڑھی لگا لی
کیپشن: وہاب ریاض، ریڑھی لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے چنے بھوننے والی ریڑھی لگا لی، ریڑھی میں خریداروں کی قطاریں، ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی بہترین باؤلنگ کا سامنے کرتے بڑے بڑے بلے باز گھبراتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹی 20 کیریئر، ون ڈے اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹ میں اپنی عمدہ باو¿لنگ کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم کو متعدد اہم میچز میں فتح سے ہمکنار کیا، سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو چنے بھونتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید ٹھنڈ۔۔سکول دوبارہ بند؟ اہم مطالبہ سامنے آگیا!
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض ویڈیو بنانے والے کو کہتے ہیں بس تھوڑی سی ویڈیو بنادے، اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار پاس آکر رکتا ہے تو کرکٹر سوال کرتے ہیں کہ کتنے کے؟جس وہ مسکرا جاتا ہے۔
اسی دوران وہاب ریاض چنے تھال میں ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں تو ریڑھی والے کو مسکراتے کہتے ہیں کہ بس آجائیں آپ ہی کام ہے، 25 سیکنڈ اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیا، ویڈیو کواب تک 92 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔ کمنٹس سیکشن بھی دلچسپ تبصروں سے بھر چکا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Wahab Riaz #47 (@wahabviki)

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کیساتھ طوطے کی مستیاں۔۔۔ ویڈیو وائرل