ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، لیگ سپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر

Feb 10, 2026 | 17:34:PM
ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، لیگ سپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم  بولر ونندو ہسارانگا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

 سری لنکن اسٹار سپنر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئے، ہسارانگا کو اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف میچ میں انجری ہوئی تھی۔ 

ونندو ہسارانگاکی جگہ بولنگ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کےاپنے پہلے میچ میں  آئرلینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :  اوٹس گبسن کوپشاور زلمی نے  ہیڈ کوچ مقرر کر دیا