آج کا پکوان: چکن کریم سوپ

Feb 10, 2026 | 15:22:PM
آج کا پکوان: چکن کریم سوپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چکن کریم سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: چھوٹی پیاز ایک عدد، مکھن حسب ِ ضرورت، مرغی ڈیڑھ پاؤ، مرغی کی یخنی ۶؍ پیالی، دودھ یا کریم ایک پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، رائی آدھا چھوٹا چمچہ۔

بنانے کا طریقہ: مرغی کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ابال لیں، مگر خیال رہے کہ یہ ذرا سخت رہیں۔

 مکھن گرم کرکے اس میں پیاز تل کر سرخ کرکے نکال لیں، پھر اسی برتن میں کارن فلور ڈالیں۔

 اس میں نمک اور رائی ملا کر دھیمی آنچ پر بھونیں اور مرغی کا گوشت ڈال دیں۔

 اب مرغی کی یخنی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گٹھلی نہ بنے، اس دوران چمچہ چلاتی رہیں اور خوب پکائیں۔

گاڑھا ہوجائے تو ایک پیالی دودھ یا کریم ملا کر پکنے دیں، چولہے سے اتار کر تلی ہوئی پیاز ڈال کر پیش کریں۔

 اس کے ساتھ سرخ مرچ، سفید زیرہ اور سرکہ کی چٹنی مزہ دیتی ہے۔