کامیڈین لکی ڈیئرمیوہسپتال میں زیرعلاج،نرگس اورعاصمہ بٹ نے عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تھیٹر،ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین لکی ڈئیر شدید علالت کے باعث میوہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں نرگس اورعاصمہ بٹ سمیت معروف فنکاروں نے ان کی عیادت کی ہے۔
منفرد انداز کے اداکار 60سالہ لکی ڈیئر پچھلے چالیس سال سے شوبزکے ساتھ وابستہ ہیں،انہوں نے سینکڑوں ڈراموں اورفلموں میں فن کامظاہرہ کیاہے،نامور کامیڈین امان اللہ خاں مرحوم انہیں اپنا پسندیدہ اداکار کہاکرتے تھے وہ پچھلے آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اورطبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں میوہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،انہوں نے مخدوش مالی حالات کے باعث حکومت سے امداداورسرکاری خرچ پر علاج کروانے کی بھی اپیل کی ہے۔
معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ نے کامیڈین لکی ڈئیر کی میوہسپتال جاکرعیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔
یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کا اپنی شادی میں رقص، ویڈیو وائرل
معروف اداکارہ نرگس بھی ان کی عیادت کے لیے میوہسپتال پہنچیں،اداکار حسن مراد،طلعت شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے،نرگس کااس موقع پر کہناتھاکہ لکی ڈیئرہمارا ساتھی فن کارہے،ہم نے تیس سال اکٹھے کام کیاہے،اللہ پاک اسے جلدصحت یاب کرے۔