اہم ملاقاتیں،ن لیگ نے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردیں

Feb 10, 2024 | 12:59:PM
اہم ملاقاتیں،ن لیگ نے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقات کی اور آصف علی زرداری سے ہونیوالی ملاقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا،پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کی جانب سے آزاد امیدوراوں سے رابطے کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے کمیٹی کو آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیدیا، نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی  جیت،بیرسٹر گوہر خان نے بڑا اعلان کر دیا