کسی کیساتھ  ملنے کاکوئی ارادہ نہیں، حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے:بیرسٹر گوہر خان

نتائج نہ دینے والے آر او آفسز کے باہر کل احتجاج کریں گے:رہنما پی ٹی آئی

Feb 10, 2024 | 10:38:AM
کسی کیساتھ  ملنے کاکوئی ارادہ نہیں، حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے:بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، امید ہے کہ ہم حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے،آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں اور ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے، آزاد امیدواراسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے نتائج روک کر ہمارے امیدواروں کو ہرایا جا رہا ہے ، نتائج نہ دینے والے آر او آفسز کے باہر کل احتجاج کریں گے، الحمدللہ انتخابات پرامن ہوئے ہیں اور جمہوری تاریخ کا آج بڑا اہم دن ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام نتائج کا فوری اعلان کرے ، ای سی پی کی ذمہ داری تھی نتائج رات2 بجے تک جاری کر دیتے ، صبح 10 بجے تک نتائج کا عمل ہر صورت مکمل ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے وقت میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا تھا ، 2بجے تک نتائج کا اعلان نہ کرنے کی وجوہات بتائی جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب خیبرپختونخوا اور وفاق میں ہم حکومت بنائیں گے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کا اعلان دو دن میں ہوگا، نوازشریف کے پاس وفاق میں برتری نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی خود کو وزیراعظم سمجھ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھیں گے، اس وقت میں پی ٹی آئی کےپاس 170 سیٹیوں کی برتری ہے، جورزلٹ کے ساتھ کیا گیا اس کیلئے قانونی راستہ اپنائیں گے، کے پی میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت آگئی ہے، اس فتح کو ہم غلامی نامنظور کے نام کر دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم تین پیٹیشنز سپریم کورٹ لے گئے اور سات پیٹیشنز ہائیکورٹ لے گئے، ہم اس بات کو اجاگر کرتے رہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، اس مینڈیٹ جو دبایا جاتا رہا،  بالاخر سپریم کورٹ کی دخل اندازی کرنے پر الیکشن کی تاریخ دے دی گئے، ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ ہمیں لیول پلینگ فیلڈ ملے گی، لیکن سب نے دیکھا کہ سب سے پہلے ہم سے بلا لے لیا گیا، ہمارے خلاف مقدمے درج ہوتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ جیل سے خان صاحب کا بیان پہنچتا رہا، خان صاحب نے کہا تھا کہ ہم غلامی قبول نہیں کریں گے، اب ساری صورت حال آپ کے سامنے ہے۔

عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ 72 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 18، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں حاصل کرچکی ہے جبکہ جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے تاحال قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’عام انتخابات 2024‘‘ ،آرمی چیف نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا