وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب’’مومینٹم 2025‘‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’مومینٹم 2025‘‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض روانہ ہو گئے ہیں، جہاں سعودی عرب میں ہونے والی گلوبل ڈیولپمنٹ فنانس کانفرنس میں 120 سے زائد عالمی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ اہم عالمی فورم نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ کی میزبانی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیرِ خزانہ اس موقع پر پاکستان کی موسمیاتی فنانس ترجیحات پر عالمی رہنماؤں سے گفتگو کرینگے جبکہ سعودی وزیرِ خزانہ اور این ڈی ایف حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’مومینٹم 2025‘‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض روانہ ہو گئے ہیں،سعودی عرب میں ہونیوالی گلوبل ڈیولپمنٹ فنانس کانفرنس میں 120 سے زائد عالمی ادارے شرکت کرینگے۔کانفرنس نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ کی میزبانی میں ہو رہی ہے ، جو کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔پاکستان کے وزیرِ خزانہ موسمیاتی فنانس ترجیحات پر عالمی رہنماؤں سے گفتگو کریں گے۔وفاقی وزیرِ خزانہ کی سعودی وزیرِ خزانہ اور این ڈی ایف حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، پاک–سعودی اقتصادی تعاون اور ترقیاتی فنانسنگ پر بات چیت ہوگی،وزیرِ خزانہ پاکستان کی معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری پر سیشن بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ساؤنڈ ایکٹ — فنکاروں کی آواز کب سُنی جائے گی؟