تحریک انصاف اب پاکستان کی سب سے پاپولر جماعت نہیں ہے؛ حیدر زمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات سے پہلے یہ بات کہی جا سکتی تھی لیکن تحریک انصاف اب پاکستان کی سب سے پاپولر جماعت نہیں ہے۔
24نیوزکےپروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر زمان قریشی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے کہ بات چیت نہیں کرنی انتشار کی سیاست کرنی ہے اور اب بھی کوشش کر رہے ہیں کہ مزاحمت کی سیاست کر کے ریاست کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کوئی دیرپا حل نہیں ہے لیکن اگر ملکی سلامتی کے خلاف کام کیا جائے تو ریاست کو بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے،تحریک انصاف کے بانی کے ایکس سے جو پیغام آتے ہیں وہ مناسب نہیں ہیں آپ بھارت کے لیے پاکستان کے خلاف ٹول بن جائیں اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کریں جب کے جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں تو ریاست اور حکومت یہ افورڈ نہیں کر سکتی کے ایسے حالات میں ملک کو ڈی اسٹیبل کیا جائے۔ جبکہ حکومت کئی دفعہ مذاکرات کی دعوت دے چکی ہے بلاول بھی کہتے ہیں کہ سیاسی درجہ حرارت کو کنٹرول کریں۔
حیدر زمان قریشی نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات سے پہلے یہ بات کہی جا سکتی تھی لیکن تحریک انصاف اب پاکستان کی سب سے پاپولر جماعت نہیں ہے۔
پروگرام میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے ممبر اسمبلی طاہر پرویز نے کہا کہ میں نے اپنے دل کی آواز پرتحریک انصاف اور بانی تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پر پیش کی ہے جسے اکثریت رائے سے منظور کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بانی تحریک انصاف کا ایکس پر پیغام جس میں وہ بدزبانی کی گئی جو آج سے پہلے کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی اور نا ہی آج سے پہلے کسی نے 9 مئی جیسا سانحہ نہیں کیا بانی تحریک انصاف کی بہنوں نے دشمن میڈیا پر جاکر اس فوج کو متنازع کرنے کی کوشش کی جس نے اپنے سے بڑے دشمن کو سبق سکھایا انڈیا کے خلاف ہر محاذ پر پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔
طاہر پرویز نے مزید کہا کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہیں لیکن جو باتیں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے لوگ کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔
پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تحریک انصاف کو اداروں کے ساتھ لڑوایا جائےتحریک انصاف کے کس لیڈر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں بانی تحریک انصاف کو ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کو پاکستان کی عوام نے ووٹ دیا ہے آپ اس کو کسی سے ملنے بھی نہیں دے رہے تو وہ شخص سخت بات کیوں نہیں کرے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ ہماری پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود ہم آئین و قانون کے ساتھ چل رہے ہیں ہم کبھی بھی آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری،KEMCکا میرٹ سب سے زیادہ