سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری،KEMCکا میرٹ سب سے زیادہ

Dec 09, 2025 | 22:00:PM
سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری،KEMCکا میرٹ سب سے زیادہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری،سرکاری میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 93.6273 فیصد رہا ۔ گزشتہ سال یہ میرٹ 94.3621 فیصد تھا۔

تفصیلات کے مطابق یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری  کردہ ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کا میرٹ سب سے زیادہ 94.9167 فیصد رہا،علامہ اقبال میڈیکل کالج  کا میرٹ 94.4955 فیصد ،سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا میرٹ 94.2727 فیصد،نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 94.1955 فیصد،امیر الدین میڈیکل کالج  کا میرٹ 94.0788 فیصد ،راولپنڈی میڈیکل کالج  کا میرٹ 93.997 فیصد،فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا میرٹ 93.8697 فیصد ،پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 93.8652 فیصد،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 93.8111 فیصد ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 93.7879 فیصد ،ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 93.7636 فیصد ،خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 93.7364 فیصد رہا ۔

پہلی سلیکشن لسٹ میں نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 93.7091 فیصد رہا،سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 93.6899 فیصد،ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 93.6596 فیصد،شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 93.6394 فیصد ، نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 93.6273 فیصد  رہا۔

یو ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں،سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس اٹھارہ ہزار روپے ہے امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس کے ایپلیکیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ییں،فیس جمع کروانے کے بعد امیدوار کو اپنے متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی،فیس جمع اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخل تصور کیا جائے گا

فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے۔وائس چانسلر یو ایچ ایس کی تمام کالجوں میں امیدواروں کیلئے فیسیلیٹیشن ڈسک قائم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں،دوسری سلیکشن لسٹ 12 دسمبر کی شام کو ہی جاری کی جائیگی۔پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3121 سیٹیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو پروقار تقریب میں نشانِ پاکستان عطا کر دیا گیا