ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ کی متعدد کارروائیاں

Dec 10, 2023 | 17:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کسٹمز اور دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی متعدد کاروائیاں جن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

انسدادِ اسمگلنگ کی چھ  کارروائیوں کے دوران بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیے گئے جس دوران 11 ہزار 1 سو کلوگرام چینی، 30 ہزار کلوگرام یوریا کھاد اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

ضبط شدہ آشیاء میں سگریٹس، گھٹکا، کپڑا، ٹائرز، گاڑیوں کا آئل و دیگر اشیاء بھی شامل تھیں جنکی مالیت کروڑوں میں لگائی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، ڈی جی کسٹم بھی راہزنی کی واردات کا شکار

اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ یہ تمام اشیاء ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئیں۔ 

لکپاس پر انہی اسمگلرز کی جانب سے اب روڈ بلاک کردیا گیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انکی پکڑی گئی آشیاء کو چھوڑا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بسوں کو چیک کیا تو اس میں بڑی مقدار میں چینی، یوریا کھاد اور دیگر ممنوعہ اشیاء پکڑی گئیں۔

اسمگلرز اور انکے ہمدرد اب روڈ بلاک کرکے اس اسمگلنگ کو بچانا چاہتے ہیں، ایف سی بلوچستان کی جانب سے غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام  کیلئے مؤثر کارروائیاں مستقبل میں جاری رہیں گی۔