محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا حکم 

Dec 10, 2023 | 13:10:PM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی  کے مطابق بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے نہری پانی کی چوری کی سدباب کیلئے موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت،آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ: بچی کیلئے تعلیم حاصل کرنا جرم بن گیا

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے فیصلے کے مطابق  10سال بعد پنجاب کی 1112نہروں کی  بھل صفائی 26دسمبر سے 20جنوری تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے ایکس پر پوسٹ کی ہے کہ لاہور میں سڑکوں کو دھونے کا کام شروع کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے خود صفائی مہم کا جائزہ لیا ۔