آئمہ بیگ کا نیا گانا "پیار ہوا تھا "مداحوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

Dec 10, 2022 | 16:38:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آئمہ بیگ کا نیا گانا "پیار ہوا تھا "مداحوں کی توجہ کا مرکزبن گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا" پیار ہوا تھا "یو ٹیوب پر ٹریند کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اپنا نیا گانا "پیار ہوا تھا " ریلیز کیا۔اس گانے کے تخلیق کردہ  نوجوان میوزک کمپوزراور گلوکار کیفی خلیل ہیں۔ اس گانے کی ویڈیو کو 6 ماہ قبل کیفی خلیل نے اپنی آواز میں اپنے یوٹیوب چینل پر  شیئر کیا تھا.جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔"پیار ہوا تھا" آئمہ بیگ نے دوبارہ گایا ہے۔ گانے کے ریلیز کے بعد سے ہی یہ گانا یو ٹیوب میوزک پر ٹرینڈ کررہا ہے۔یوٹیوب صارفین اور میوزک لورز گانے پر ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ " تجھے ملنا پڑے گا زمانہ ہوا , وہ لائن ہے جو ہر کوئی ایسا ہونا چاہتا ہے جس نے اپنے پیارے کو کھو دیا۔"ایک صارف نے لکھا کہ" کیفی جیسی بیٹ کسی کی نہیں"۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ" کیفی خلیل نے جس انداز میں یہ گانا گایا اس کی آواز کا سوز ہی الگ ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ "کیفی کی آواز کا درد اور یہ آواز بھی اچھی ہے"۔ایک صارف نے آئمہ بیگ کی آواز کے لیے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ "مجھے یہ گانا سن کر رونا آگیا۔ آئمہ نےاس گانے کے ساتھ انصاف کیا ہے"۔ایک صارف نے گانے کے متعلق لکھا کہ میرے خیال سے آئمہ نے اپنے سابق منگیتر کے لئے یہ گانا گایا، اس کی آواز کا درد محسوس ہوا.ایک صارف نے لکھا کہ" کہانی سنو کا انگلش ورژن، یہ بالکل مختلف لگ رہا ہے۔ جس انداز میں وہ یہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے پیار ہوا تھا یہ سب سے پیارا ہے"۔