وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت کی جانب سے رائٹ سائزنگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد حکومتی کارکردگی بہتر، اخراجات کم اور پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رائٹ سائزنگ سب کمیٹی کا اجلاس ہوا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ رائٹ سائزنگ کے 8 مراحل پر پیش رفت کا جائزہ،پہلے 4 مراحل کابینہ منظوری کے بعد آگے بڑھ چکے ہیں، رائٹ سائزنگ کے پانچویں اور چھٹے مرحلے کی سفارشات متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی، رائٹ سائزنگ کے ساتویں اور آٹھویں مراحل پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر رائٹ سائزنگ پر عملدرآمد کے لیے واضح ایکشن پلان اور مقررہ مدت طے کرنے کی تجویز دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹلائزیشن، وسائل کے بہتر استعمال اور فرائض میں سادگی سے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا گیا ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ رائٹ سائزنگ کا مقصد حکومتی کارکردگی بہتر، اخراجات کم اور پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، منظور شدہ رائٹ سائزنگ اقدامات سے ہونے والی مستقل بچت کا واضح تعین کیا جائے، رائٹ سائزنگ کے مالی اثرات بجٹ اور درمیانی مدت کے مالیاتی فریم ورک میں مکمل طور پر شامل کیے جائیں۔
رائٹ سائزنگ کمیٹی کے مطابق حکومتی وسائل کو صرف ضروری امور پر مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے، رائٹ سائزنگ میں اداروں کے ڈھانچے، فرائض اور ملازمین کے تعین کے لیے ورک لوڈ اور سرگرمیوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات! اہم خبر آگئی