لاہور: ایئرپورٹ سے گمشدہ بیگ مل گیا، سعودی عرب سے آنے والے شہری کے حوالے
کیپشن: لاہورایئرپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب سے وطن واپس آنے والے شہری کا ایئر پورٹ سے گمشدہ بیگ برآمد ہوگیا۔
لاہور سے ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بیگ میں 18 ہزار ریال، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان تھا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے بیگ لے جانے والی گاڑی کا سراغ لگایا گیا، اوورسیز پاکستانی محمد عظیم سے ملاقات کی اور برآمد شدہ سامان ان کے حوالے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی