ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی 

Aug 10, 2026 | 19:14:PM
ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: گرج چمک کیساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے۔  تاہم شمال مشرقی پنجاب،   بالائی خیبرپختونخوا،  کشمیر، اسلام آباد اور  خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں  موسم گرم اور مرطوب /مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں  اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع   میں  موسم گرم اور  حبس رہنے  کی توقع۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   دیر،سوات ،   مانسہرہ، ایبٹ آباد ، مردان،صوابی،پشاور،نوشہرہ،کوہاٹ،کرم،باجوڑ، مہمند اور   خیبر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع   میں موسم گرم اور  حبس رہنے  کی توقع ہے۔ تاہم   راولپنڈی،مری، گلیات،گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ ، بہاولنگر،  جہلم، اٹک،چکوال اور میانوالی   میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ مشرقی اضلاع میں  چند مقامات پر  موسلادھار بارش کا بھی  امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے  جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   موسم گرم اور مرطوب    رہنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان   میں مطلع جزوی   ابرآلود   رہنے کا امکان  ہے۔تاہم کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ     تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش      جبکہ شام/رات کے اوقات میں کشمیر میں   چند مقامات پر  موسلادھار بارش کا بھی  امکان  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔  تاہم قصور  میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت     دادو45، سبی ، دالبندین،سکھر،روہڑی اورخیرپور43میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔