پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

Aug 10, 2025 | 12:23:PM
پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار  بوائز  ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)  نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:برطانیہ:’’اسپرٹ آف پاکستان‘‘کے تحت آزادی کی ہفتہ بھر تقریبات کا آغاز 

عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر ہیں۔

پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائیر میں حصہ لے گی۔