تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

Aug 10, 2023 | 20:53:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواکے بعض علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ایبٹ آباد ، بالاکوٹ، مالاکنڈ ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سیالکوٹ، نارووال ، شکر گڑھ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی پابندی عائد