دو اہم سیاسی شخصیات کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان 

Aug 10, 2022 | 18:29:PM
پی ٹی آئی، چیئرمین عمران خان، سہیل زمان کھگہ، سردار سمیع کی ملاقات، پی ٹی آئی، شمولیت کا اعلان،
کیپشن: سہیل زمان کھگہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر عمران خان کے فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان سے سابق رکن قومی اسمبلی قمر الزمان کھگہ کے بیٹے سہیل زمان کھگہ اور سردار سمیع نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ض)اعجاز الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ (ض)کے رہنما اعجاز الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہاولنگر کی نشست پر ضمنی الیکشن ملکر لڑنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ،طے پایا کہ 13 اگست جلسے کے بعد اس بارے باقاعدہ حکمت عملی طے کی جائے گی،ان کا کہناتھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو باقاعدہ وارنٹ جاری کرکے تفتیش کی جاسکتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ 13 اگست کو لاہور جلسے میں اہم اعلانات کروں گا اور مستقبل کا لائحہ عمل دوں گا،سابق ایم این اے قمر الزمان کھگہ کے بیٹے سہیل زمان کھگہ اور سردار سمیع نے بھی عمران خان سے ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ خزانہ پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی