محکمہ خزانہ پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی

Aug 10, 2022 | 17:25:PM
محکمہ خزانہ پنجاب، اورنج لائن، میٹرو بس، سبسڈی، اربوں روپے جاری،
کیپشن: محکمہ خزانہ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ خزانہ پنجاب نے اورنج لائن اور میٹرو بس کی سبسڈی کی مد میں اربوں روپے جاری کردیئے۔
محکمہ خزانہ نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کیلئے چار ارب روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔ اس گرانٹ سے اورنج ٹرین اور میٹرو بس کے ملازمین کو تنخواہ اور دیگر اخراجات پورے ہونگے۔
 اورنج ٹرین اور میٹرو بس پر سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں سبسڈی ملے گی۔محکمہ خزانہ نے پہلے کوارٹر کے چار ارب روپے جاری کئے ہیں۔
 یاد رہے کہ یہ گرانٹ سبسڈی کی مد میں جاری کی گئی ہے۔ دونوں منصوبے سبسڈی پر چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ