یوم عاشور پر بہترین انتظامات ، وزیر اعلی پنجاب کی سکیورٹی اداروں کی تعریف

Aug 10, 2022 | 10:01:AM
یوم عاشور, بہترین انتظامات, وزیر اعلی پنجاب ,چوہدری پرویز الہٰی, وزیرِ اعظم, شہباز شریف
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی  نے کہا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر یوم عاشور پر امن وامان کی فضا برقرار رکھی۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے یوم عاشور پر بہترین انتظامات پرقانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، صوبائی اداروں، محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیز کی کوآرڈینیشن بہترین رہی، علمائے کرام نے قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پُرامن یوم عاشور پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔