ادا کارہ صبا قمر کی دیسی لک کے سو شل میڈیا پر چرچے

Aug 10, 2021 | 19:10:PM
ادا کارہ صبا قمر کی دیسی لک کے سو شل میڈیا پر چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)  معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن کو مداح خوب پسند کررہے ہیں جبکہ تصاویر میں انہوں نے ہاتھوں میں سفید بورڈ پر کچھ نمبرز لکھے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ہورہے ہیں، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہنے والی اداکارہ صبا قمر کی نئی تصاویر منظرعام پر آئیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیاہوا جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ تصاویر کے کیپشن میں صبا قمر نے ایک مختصر تحریر بھی لکھی،اداکارہ نے لکھا کہ' تمہارے حسن کے نام'۔

ان کی وائرل تصا ویر پر سو شل میڈیا صارفین اپنے اپنے اندا ز سے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیؒں۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتا ر شو ہر کے بعد ادا کا رہ شلپا شیٹھی سے متعلق بھی اہم خبر آ گئی