اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 10, 2021 | 18:30:PM
 اداکارہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ ومیزبان فضا علی نے گلوکار سجاد علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی اور حقا ئق وا ضح کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سجاد علی سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

فضا علی نے ویڈیو پیغام میں ان کے اور گلوکار سجاد علی کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر چلنے والی خبروں کے مختصر کلپ شیئر کیے اور کہا کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں چھاپنے میں یا لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولنے میں، کسی کے اوپر تہمت اور الزام لگانے میں، کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے میں یا کسی کے کردار پربحث کرنے میں۔ سجاد علی صاحب میرے بھائیوں اور میرے استادوں کی طرح ہیں۔ وہ پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہیں پوری دنیا انہیں پسند کرتی ہے۔ ان کے ساتھ میری شادی کروادی اور نہ صرف میری اور ان کی شادی کروادی بلکہ یہاں تک بولا گیا کہ سجاد علی کی بیوی نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے میڈیا پر یہ بیان دیا ہے کہ سجاد علی بہت اچھے باپ اور شوہر ہیں۔ فضاعلی نے غصے میں کہا میں نے ایسی بکواس کب کی ہے کیا کوئی مجھے بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتا ر شو ہر کے بعد ادا کا رہ شلپا شیٹھی سے متعلق بھی اہم خبر آ گئی