نور مقدم  قتل کیس۔۔ قائمہ کمیٹی نے بھی بڑا حکم دیدیا

Aug 10, 2021 | 13:33:PM
نور مقدم  قتل کیس۔۔ قائمہ کمیٹی نے بھی بڑا حکم دیدیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نور مقدم قتل کیس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے  ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرانے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی میں نور مقدم کیس پر رپورٹ پیش کی گئی۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکام سے استفسار کیا کہ دو تین سال میں خواتین پر تشدد کے کیسز رپورٹ ہوئے کیا ان پر نوٹس لیا گیا؟ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس افضال کوثر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نور مقدم کیس کا چالان بہت جلد پیش کر دیا جائے گا۔افضال کوثر نے کہا کہ ڈی این اے کی رپورٹ آتے ہی چالان مکمل کر کے داخل کر دیں گے۔کمیٹی نے ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم کے قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت  مسترد کر دی تھی۔

دریں اثنا نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مبینہ قاتل ظاہر جعفر کی والدہ کا ایک سکیورٹی فرم کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیںلاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگرملوں کے خلاف تادیبی کارروائی مشروط طور پر روک دی