حکومت کا ڈیزل 135 اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نےڈیزل 135 اور پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں گی اس کا فائدہ فی الفور عوام تک پہنچایا جائے گا۔
قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی تجویز کا مثبت جواب دینے پر امریکہ اور یران کی قیادت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ، خلیج میں اب جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کل تک جو جنگ میں آمنے سامنے تھے اب امن کے لیے بات چیت پر آمادہ ہیں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے جنگ کو رکوانےکے لیے کلیدی کردار ادا کیا ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی کے لیے راضی کیا ہے اور اب اس سے بھی زیادہ کٹھن مرحلہ دیر پا جنگ بندی کا ہے ، مذاکرات کے ذریعے اُلجھے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں ، میں پوری قوم ، بہنوں، بھائیوں اور بزرگوں کو اپیل کروں گا کہ وہ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے دعا کریں جس سے ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میری پرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد آرہی ہے،یہ پاکستان کیلئے ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا لمحہ ہے ، پاکستان کی قیادت نے فریقین کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراچ تحسین پیش کرتا ہوں،جنرل عاصم منیر نے دن رات محنت کرکے فریقین کو میز پر لانے کیلئے تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل 12بجتے ہی385روپے فی لیٹر میں مہیا کیا جائے گا،ڈیزل کی قیمت میں فی الفور 135روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، آج قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے،عوام نے صبر و تحمل اور برداشت کے ساتھ مہنگائی کا بوجھ برداشت کیا۔
انھوں نے کہاکہ عوامی ریلیف کیلئے حکومت نے 129ارب روپے خرچ کئے ، کل دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد میں موجود ہوگی ،پاکستانی قیادت ان مذاکرات کو کامیاب کرانے کیلئے پوری کوشش کریگی ۔
یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر پر شدید فائرنگ، فوٹیج بھی سامنے آ گئی