شہری غلط ای چالان پر ٹریفک پولیس کے خلاف مقدمہ جیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)غلط ای چالان پر شہری ٹریفک پولیس کے خلاف مقدمہ جیت گیا، ٹریفک پولیس کی ریویو کمیٹی نے چالان منسوخ کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی ریویو کمیٹی نے شہری کی شکایت تسلیم کرتے ہوئے چالان منسوخ کر دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ متعلقہ کمیٹی نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دے دیا، ٹریفک پولیس کو ای چالان میں احتیاط برتنی چاہئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ 27 فروری کو صدر میں غلط پارکنگ پر 10ہزار روپے کا ای چالان جاری کیا تھا، گاڑی پارک نہیں کی بلکہ ایک منٹ سے بھی کم پک اینڈ ڈراپ کے لیے روکی تھی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ جس مقام پر ای چالان کیا گیا وہاں غیر قانونی موٹر سائیکلیں پارک کی جاتی ہیں، ٹریفک پولیس تجاوزات ختم کروانے کے بجائے مخصوص افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ساری دنیاکی توجہ پاکستان پرمرکوز، امریکا ایران مذاکرات آج سے اسلام آبادمیں ہوں گے