گورنر  نہال ہاشمی کی مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، حمزہ سے ملاقات

Apr 10, 2026 | 18:01:PM
گورنر  نہال ہاشمی کی مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد، حمزہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) سندھ کے گورنر نہال ہاشمی  ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ  پہنچ گئے۔ لاہور کے وزٹ کے دوران گورنر نہال ہاشمی نے پہلے مسلم لیگ نون کے مینٹور میاں نواز شریف سے اور پنجاب کی چیف منسٹر مریم سے ملاقات کی تھی۔

ماڈل ٹاأن کے ایچ بلاک میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر  سابق چیف منسٹر حمزہ نے ان کا استقبال کیا۔ 
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی 180 ایچ آمد پر  حمزہ شہباز نے  انہیں دروازے پر ریسیو کیا اور  گلدستہ پیش کیا ۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی  نے  حمزہ شہباز شریف کے ساتھ  ملاقات میں حالیہ سیاسی صورتحال، اپنی گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کی مصروفیات پر بات چیت کی۔ حمزہ نے نہال ہاشمی کو گورنر کا منسب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا، میری تمام نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایران امریکہ جنگ میں ثالثی اور امن کےقیام کی وزیر اعظم شہباز شریف کو کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر نہال ہاشمی میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود سٹاف اور کارکنوں سے بھی گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کی۔  سب نے انہوں سندھ کے گورنر کا منسب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں:نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ پہلی بار لاہور آمد،نواز شریف سے ملاقات