نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ پہلی بار لاہور آمد،نواز شریف سے ملاقات
وزیر اعلیٰ مریم نوازبھی ملاقات میں موجود ، سندھ میں پارٹی پوزیشن اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)نہال ہاشمی گورنرسندھ بننے کے بعد پہلی بارلاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نےقائدمسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ملاقات میں موجود تھیں،ملاقات میں سندھ میں پارٹی پوزیشن اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ بھی ملاقات میں موجود تھے،نواز شریف کی جانب سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کو ظہرانہ بھی دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:1973کا آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے:وزیراعظم کا پیغام
گورنر سندھ نہال ہاشمی گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔