کراچی : مارکیٹس اور کاروباری مراکز کتنےبجے بند ہونگے؟ سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

Apr 10, 2026 | 14:48:PM
کراچی : مارکیٹس اور کاروباری مراکز کتنےبجے بند ہونگے؟ سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  کراچی سمیت مختلف شہروں میں مارکیٹس کی بندش کے اوقات مقرر کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور بینکوئٹس رات 8 بجے سے 12 بجے تک کام کر سکیں گے۔

 اسی طرح پیٹرول پمپس، بیکریاں، دودھ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اور یہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

سندھ حکومت نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:سکھ یاتریوں کی براستہ واہگہ پاکستان آمد،پھولوں سے استقبال