سکھ یاتریوں کی براستہ واہگہ پاکستان آمد،پھولوں سے استقبال 

Apr 10, 2026 | 12:58:PM
 سکھ یاتریوں کی براستہ واہگہ پاکستان آمد،پھولوں سے استقبال 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارباز خان)سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اوران کاپھولوں سے استقبال کیاجارہاہے۔
بھارت سے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری براستہ واہگہ بارڈر لاہور آرہے ہیں جن کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیاہے۔
سکھ یاتریوں کولنگر، ادویات، ٹرانسپورٹ اور رہن سہن کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں،صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی واہگہ بارڈپرخصوصی آمدہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے روزانہ کتنے جہاز گزر سکیں گے؟ اہم شرط معاہدے میں شامل

 کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور علی اعجاز بھی موجودہیں۔