حمزہ شہباز کی شہریوں سے مظلوم فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل

Apr 10, 2024 | 17:42:PM
حمزہ شہباز کی شہریوں سے مظلوم فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید الفطر کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دعاگو ہوں ہر عید ملک و قوم کے لئے خوشحالی و ترقی کا پیغام لے کر آئے۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عید کے مبارک اور پُر مسرت موقع پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، درخواست ہے کہ عید کے موقع پر اپنے مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائی بہنوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں ،انہوں نے کہا کہ نادار اور معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کیجئے، عید کے دن بھی سکیورٹی فورسز و پولیس کو اپنے فرائض کی ادائیگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے وہ قوم کی رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔