زمان خان کے یارکر سے حارث رؤف زخمی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Apr 10, 2023 | 21:46:PM
زمان خان کے یارکر سے حارث رؤف زخمی، ویڈیو بھی سامنے آگئی
کیپشن: زمان خان ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کے دوران فاسٹ باﺅلرحارث رؤف کو زمان خان کا تیز رفتار یارکر لگ گیا،زمان خان کا تیز یارکر لگنے کی وجہ سے حارث رؤف تکلیف کے سبب بیٹنگ چھوڑ گئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہناہے کہ حارث رؤف کی تکلیف کا زیادہ مسئلہ نہیں، وہ بہتر ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہوگی۔


 پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائےگا،چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان