اسلام آباد؛ مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد 

Apr 10, 2023 | 20:59:PM
اسلام آباد؛ مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد 
کیپشن: سگریٹ نوشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر باربی کیو اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 
اسلام آباد کی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں،مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی کچرے یا پلاسٹک بوتلز/بیگز کو آگ لگانے پر پابندی عائدکردی گئی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ان اقدامات سے مارگلہ ہل پر آگ لگنے کے خدشات رہتے ہیں،ان خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ آج سے دو ماہ تک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے میجر جنرل اظہر علی سید انتقال کر گئے