مشی خان سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر سن کر جذباتی ہو گئیں، ویڈیو وائرل 

Apr 10, 2022 | 22:43:PM
اداکارہ مشی خان، سابق وزیراعظم عمران خان، تقریر، جذباتی
کیپشن: اداکارہ مشی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ مشی خان سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر سن کر جذباتی ہو گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مشی خان کا شمار پاکستان کی معروف شوبز شخصیات میں ہوتا ہے ،انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” عروسہ“ سے شہرت پائی اورشوبز کی دنیا میں نام کمایا، اداکارہ مشی خان سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں ،اداکارہ اپنے مداحوں کیلئے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

مشی خان اپنی ویڈیوز میں مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کیلئے بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں اور عمران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں،اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر کیساتھ اداکارہ کی ویڈیو ہے، ویڈیو میں بیک گراﺅنڈ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر سنائی دے رہی ہے،اداکارہ کی ویڈیو کو ابتک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر تنقید ریحام خان کو مہنگی پڑ گئی، شو بز ستارے اور سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ