پاکستان-قازقستان کے تعلقات اعتماد،باہمی احترام اورمشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں:صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تعاون خوش آئند ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مراد نرتلیو نےایوانِ صدر میں ملاقات کی،صدر مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کو مزید وسعت دینا ہوگی۔
صدر مملکت نے قازقستان کی خطے میں سڑک، ریل اور فضائی روابط میں شرکت کا خیرمقدم کیا، انہوں نےکہا کہ براہِ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
قازق وزیر خارجہ نے کہا ان کا دورہ قازق صدر کے آئندہ سرکاری دورے کی تیاری کا حصہ ہے،قازق وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری مزید گہری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان قازق صدر کے دورے کا منتظر ہے،صدرآصف علی زرداری نے مزیدکہا قازق صدر کا دورہ نئے مواقع پیدا کرے گا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے