میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر عدنان اسلم کی عمر 31 سال تھی اور ان کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔
شہید دوران علاج سی ایم ایچ میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے، میجر عدنان اسلم نے 2 ستمبر کو بنوں میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ خوارج کے حملے میں بہادری سے لڑائی لڑی۔
نماز جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، عسکری و سول حکام اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ایک بہادر بیٹے کو کھو دیا، جس کی قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی،شہید میجر عدنان اسلم کی جرات، وطن سے محبت اور قربانی کی روح پاکستان کا اصل چہرہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ میجر عدنان اسلم کی شہادت اس عزم کی گواہی ہے کہ پاک افواج دہشتگردی کے خاتمے تک ڈٹی رہیں گی،شہید کو آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے